اردو ترجمہ: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اس کے بندے اور رسول ہیں۔
English: I bear witness that there is no deity except Allah, He is Alone and has no partner, and I bear witness that Muhammad is His servant and Messenger.
اردو ترجمہ: اللہ پاک ہے اور تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے، اور گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیک کام کرنے کی قوت صرف اللہ ہی کی طرف سے ہے جو سب سے بلند اور عظمت والا ہے۔
English: Glory be to Allah, all praise is due to Allah, there is no deity except Allah, Allah is the Greatest, and there is no power nor strength except with Allah, the Most High, the Most Great.
اردو ترجمہ: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیے بادشاہی ہے اور اسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں، وہی زِندگی دیتا ہے اور وہی موت دیتا ہے، اور وہ ایسا زندہ ہے جسے کبھی موت نہیں آئے گی۔ وہ عظمت اور بزرگی والا ہے، تمام بھلائی اسی کے ہاتھ میں ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
English: There is no deity except Allah, Alone without partner. To Him belongs the Kingdom and to Him belongs all praise. He gives life and causes death, and He is Ever-Living who never dies. Owner of Majesty and Honor, in His hand is all good, and He has power over all things.
اردو ترجمہ: میں اپنے رب اللہ سے اپنے تمام گناہوں کی معافی مانگتا ہوں جو میں نے قصداً کیے یا بھول کر، چھپ کر کیے یا علانیہ، اور میں اس کے حضور توبہ کرتا ہوں ان گناہوں سے جنہیں میں جانتا ہوں اور ان سے بھی جنہیں میں نہیں جانتا۔ بیشک تو غیب کا جاننے والا ہے اور عیبوں کو چھپانے والا ہے اور گناہوں کو بخشنے والا ہے۔
English: I seek forgiveness from Allah, my Lord, for every sin I committed knowingly or unknowingly, secretly or openly, and I turn to Him in repentance for sins I know and sins I do not know. Indeed You are the Knower of the unseen, the Coverer of faults, and the Forgiver of sins.
6th Kalimah
Kalimah Rad-e-Kufr (کلمہ ردِ کفر - کفر کو رد کرنے کا کلمہ)
اردو ترجمہ: اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ میں جان بوجھ کر کسی چیز کو تیرا شریک بناؤں، اور معافی مانگتا ہوں ان چیزوں کی جنہیں میں نہیں جانتا۔ میں نے اس سے توبہ کی اور بیزار ہوا کفر سے، شرک سے، جھوٹ سے، غیبت سے، بدعت سے، چغلی سے، بے حیائی سے اور تمام گناہوں سے، اور میں اسلام لایا اور کہتا ہوں: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں۔
English: O Allah! I seek protection in You from associating any partner with You knowingly, and I seek Your forgiveness for what I do not know. I repent from it and disassociate myself from disbelief, polytheism, falsehood, backbiting, innovation, gossip, indecency, and all sins. I submit and say: There is no deity except Allah, Muhammad (ﷺ) is the Messenger of Allah.